سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1257 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کے ریٹ 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 2301 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer