بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فوٹوگرافر کو کیا کہا؟ بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فوٹوگرافر کو کیا کہا؟ بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل
کیپشن: Kajal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف سنیئر اداکارہ کاجول کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو کسی تقریب میں آتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں اداکارہ نے تصویر بنانے والے فوٹوگرافر کو پیچھے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ سنیئر اداکارہ کاجول نے اپنے کیریئر کے ابتداء سے ہی کامیاب فلمیں کیں جو کہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرتی رہیں, اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی تقریب میں آرہی ہیں،اداکارہ جیسے ہی مرکزی دروازے پر پہنچی تو وہاں موجود تصویر بنانے والےپاپارازیز کے فوٹوگرافر کو پیچھے ہٹادیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کی اس ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپارازیز نے ان سے تصویر دینے کا کہا،کاجول نے پاپارازیز کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیچھے ہٹایا اور کہا کہ سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے،اداکارہ کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی اس امدادی تقریب میں شریک تھیں اور مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کر رہی تھیں، سوشل میڈیا وائرل اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer