ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ ترکی پہنچ گئیں؟ ویڈیو وائرل کردی

حریم شاہ ترکی پہنچ گئیں؟ ویڈیو وائرل کردی
کیپشن: Is Hareem Shah really in Turkey?
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:       پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار   حریم شاہ نے پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کرلی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔

حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کی، جس میں  وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔  ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی (gülensu tepesi ) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔  حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تُرکی ایک حسین ملک ہے۔‘ 
حریم شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے، لیکن انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے  شوہر یا ہنی مون کا ذکر نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر  صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حریم شاہ نے پرانی ویڈیو شیئر  کی ہے۔   تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی  کہ کیا  حریم شاہ نے کوئی  پرانی ویڈیو شیئر کی ہے یا واقعی  وہ  ترکی میں موجود ہیں؟
یاد رہے کہ حریم شاہ نے   پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا۔جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔