سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام نہ ہونے کے سبب صارفین تشویش میں مبتلا ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ کبھی گوشت کی قیمت دو دن بھی مستحکم نہیں رہ پاتی، انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 273 روپےفی کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 180 اور پرچون ریٹ 188 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب تشویش میں مبتلا ہیں۔