ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید تین قومی کرکٹرز صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے

 مزید تین قومی کرکٹرز صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑی اور مساجر بدھ کی صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے، وورسٹر میں کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

آٹھ جولائی کوانگلینڈ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں قومی کرکٹر حیدر علی ، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی شامل ہیں جبکہ قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جائیں گے تینوں کھلاڑی اور ٹیم مساجر دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے ہیں کھلاڑی نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی لندن پہنچیں گے لندن سے چار رکنی دستہ بس پر وورسٹر روانہ ہوگا ۔ انگلینڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں اور مساجر کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر سکیں گے قومی کرکٹرز اور مساجر دو بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے تاخیر سے جا رہے ہیں،اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حارث رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جن کو دو بار کوویڈ19 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد انگلینڈ بھیجا جائے گا ۔

سیریز کے لیے انگلینڈ جانے والا یہ تیسرا گروپ ہو گا گذشتہ روز چھ کھلاڑی پر مشتمل دوسرا گروپ وورسٹر میں قومی ٹیم کو جوائن کر چکا ہے۔اسکواڈ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گئیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری ہے کھلاڑی نیٹ ٹریننگ کے ساتھ پریکٹس میچ میں بھی حصہ لے رہے ہیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer