مریم نواز خفیہ ویڈیو منظر عام پر لے آئیں

مریم نواز خفیہ ویڈیو منظر عام پر لے آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینئر ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کا 3 بار وزیراعظم رہنے والا آج جیل میں ہے، نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا پھر بھی انہیں  سزا ہوگئی، ہم جانتے تھے کہ یہ احتساب نہیں انتقام تھا، فیصلے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی سے کیے گئے۔

مریم نواز  نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا دینے کا سارا عمل بد نیتی پر مبنی تھا,  ہم نے 40،50 سال پرانے بھی ثبوت فراہم کئےمگر مانے نہیں گئے، مقدمات شروع ہونے سے پہلے فیصلے کئے جاچکے تھے، ہم نے باربار عدل کی زنجیر ہلائی مگر ہر بار فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔

مریم نواز نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کردی  جس میں جج خود کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ان کے خلاف کسی قسم کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ثبوت نہیں ملا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نوازشریف کو مرسی نہیں بننے دوں گی،میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے بھی خطرہ ہے،  نوازشریف کا قصور یہ ہے کسی اور کی بجائے عوام کا نمائندہ بننے کو ترجیح دی،سب جانتے ہیں عمران خان کی اوقات کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer