احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد ، شہباز شریف کا ملک کے کونے کونے میں جانے کا اعلان

احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد ، شہباز شریف کا ملک کے کونے کونے میں جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ملک کے کونے کونے میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹاﺅن آفس میں انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا، یہ بات دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف وہ شخص ہیں۔ جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور ایٹمی قوت بناتے وقت خارجی دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کو ٹھکرایا، عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کا موجد نواز شریف ہے، دیامر بھاشا کو سردخانے سے نکال کر عملی میدان میں لانے والا نواز شریف ہے۔ آج اس قوم کے سپوت کو سزا سنا گئی جنہوں نے اس ملک کی بے پناہ خدمت کی۔ نواز شریف نے ہمیشہ جبر اور دباو کا حوصلے اور خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے وہ 109 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور ملکی 70 سالہ تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں، جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، اربوں کھربوں سمیٹ کر لے گئے، ان کے بارے میں نیب نے کیا فیصلے کی، نیب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا لیکن 25 جولائی کو عوامی عدالت لگنے والی ہے اور وہ عوامی فیصلہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ثابت کرے گا یہ عوامی عدالت کا فیصلہ ٹھیک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے کونے کونے میں جاوں گا اور جاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا، 25 جولائی کو فجر کی نماز کے بعد عوامی عدالت میں صحیح معنوں میں گواہی دے گا۔