(عابد چوہدری) شاد باغ پولیس کی بڑی کاروائی، عوام الناس کی پریشانی کا سبب بننے والا دو رکنی میٹر چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان معصوم شہریوں کے میٹر چوری کرتے اور مہنگے داموں میں آگے میٹر لگا دیتے تھے۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ شاد باغ کے ایریا میں میٹر چوری کی شکایات موصول ہو رہی تھی، شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 51 چوری شدہ میٹر،تار سمیت دیگر آلات برآمد کرلئے ہیں،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتےجن کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان نعیم اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے میٹر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ زاہد حسین اور ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔