شاہین عتیق:موچی گیٹ میں رقم چھننے کے دوران فیکٹری مالک کوقتل کرنےکاکیس، سعداورسمیرکوعمرقیداور5،5لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی گئی۔
ماڈل کورٹ کےجج ریاض احمدنےقتل کیس کافیصلہ سنایا، عدالت میں پراسیکیوٹر حبیب الرحمان نے 17گواہ استغاثہ کے پیش کیے۔
ملزمان مقتول کی فیکٹری میں کام کرتےتھے،رقم چھیننےکی کوشش کی گئی، ملزمان نےچھری کےوارسےمقتول شیخ احسان کوقتل کردیا۔