ویب ڈیسک :انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس میں 14 افراد بہہ کر ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متعدد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
گورنر شمالی سولاویسی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سیکڑوں مکانات اور سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ اب تک 344 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جاوا، مالوکو اور پاپوا میں مزید طوفانی بارشوں اور سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔