ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے وینزویلا میں حالیہ پیش رفت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ یہ موقف قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پیش کیا۔

عثمان جدون نے کہا کہ دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے اور کیریبین خطے میں بڑھتی کشیدگی علاقائی و بین الاقوامی امن کے لیے نیک شگون نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مکالمہ اور سفارت کاری ہے اور یکطرفہ فوجی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات عالمی قانونی ڈھانچے کو کمزور کرتے ہیں اور عدم استحکام کو فروغ دیتے ہیں، جو آنے والے برسوں تک غیر متوقع اور بے قابو نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔ عثمان جدون نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل سے کام لیں، کشیدگی کم کریں اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دیں۔

قائم مقام مندوب نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کے عوام کی آزادانہ مرضی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے اور کسی بھی بیرونی مداخلت سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین خطہ امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔