بلوچ کرکٹرز سے ملاقات؛ احمد شہزاد آج کوئٹہ جائیں گے

Ahmad Shahzad, Quetta, Quetta Gladiators, Cricket, Baluchistan Cricket, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قومی ہیرو احمد شہزاد کل  بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کے لئےآج اتوار کے روز  کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ  قومی کرکٹر احمد شہزاد کوئٹہ میں نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ 


 اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کریں گے۔ احمد شہزاد بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے خواہشمند ہیں وہ بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ہم اپنے قومی ہیرو کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے اور خیر مقدم کریں گے۔ان کو اپنے درمیان پا کر نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔ احمد شہزاد اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت  کرکٹ کے فروغ کےلئے کام کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے۔