ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورینیئم کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

raw uranium prices high
کیپشن: raw uranium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  یورینیئم کی عالمی  قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔  ایک دن میں قیمت 42 ڈالر سے بڑھ کر 45 ڈالر فی پاؤنڈ ہوگئی۔

رپورٹ  کے مطابق قزاقستان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد جوہری ایندھن کی گلوبل منڈی متاثر  ہورہی ہے۔

 تحقیق وتجزیہ کی کمپنی یو ایکس سی UxC کے اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں یورینیئم کی قمیتیں ایک روز قبل کی قمیت یعنی 42 ڈالر سے بڑھ کر 45،25 ڈالر فی پاؤنڈ ہو گئی ہیں۔

قزاقستان میں یورینیئم کی سب سے بڑی پیداوار کنندہ 'قزاتومپروم' کے انگلینڈ کے حصص کی قدر میں 11 فیصد کمی ہو گئی ہے۔دوسری طرف شمالی امریکہ اور آسٹریلیا کی متعدد یورینیئم کمپنیوں کے منافعوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی 40 فیصد سے زائد یورینیئم پیداوار کے ساتھ توانائی کے شعبے میں قزاقستان کا شمار دنیا کی بڑی ترین طاقتوں میں ہوتا ہے۔ ملک میں یورینیئم کے 26 ذخائر پائے جاتے ہیں۔