ہیپی برتھ ڈے ماں، کوہلی کا جذباتی پیغام

Virat Kohli and His lovely Mother
کیپشن: Virat With His Mother
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جو ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں اپنی والدہ کو سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
 اپنی والدہ کے انتہائی لاڈلے ویرات کوہلی اپنی ماں سے جذباتی حد تک محبت کرتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر ہونے کے باعث اپنی والدہ کو مس کررہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے والدہ کو ہیپی برتھ ڈے کہنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے '' ہیپی برتھ ڈے ماں''۔

ان کی جانب سے والدہ کو سالگرہ مبارک کہنے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

یاد رہے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران پہلا ٹیسٹ میچ بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت چکی ہے۔ دوسرا میچ جاری ہے جس میں بھارت کی شکست یقینی نظر آرہی ہے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی شامل نہیں۔  بھارتی ٹیم آج تک جنوبی افریقا سے ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی۔