4 بہنوں کا پراسرار اغوا، ورغلایا گیا یا خود گئیں؟ حقائق منظر عام پر

Girls Kidnapped in Lahore
کیپشن: CCTV
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیکٹری ایریا  میں 4بہنوں کےمبینہ اغوا   کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے قاسمہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ بچیوں کی والدہ نے کہا کہ گھریلو ملازمہ ہوں،کام کاج کے بعد گھر پہنچی تو بیٹیاں غائب تھیں۔

فیکٹریا ایریا کے علاقے میں 4 بہنوں کے مبینہ اغوا میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے چاروں بچیاں مقامی رکشہ ڈرائیور کے گھر سے بازیاب کرالیں اور  رکشہ ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو اپنے گھر میں رکھا جبکہ پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لے ہے۔ رکشہ ڈرائیور کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے بچیوں کو پوش علاقے میں اتارنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب چاروں بچیوں کے گھر سے جانے کی کلوزسرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ بچیاں خود گھر سے رکشہ ڈرائیور کے گھر تک گئیں۔ رکشہ ڈرائیور کے گھر کے بعد بچیوں کو کہیں نہیں دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو بغیر تحقیق گھر میں رکھا جبکہ فوٹیج اور ملزم کے بیان کی روشنی میں مزید تفتیش کی جائے گی۔