سشمیتا سین دانیال ظفر کی مداح نکلیں

Sushmita sen
کیپشن: Sushmita sen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) گلوکار و اداکار دانیال ظفر کا تانا بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو بھی پسند آگیا۔

سشمیتا سین نے اپنی گاڑی میں ممبئی کی سڑکوں پر بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گرائونڈ میں دانیال ظفر کا گانا اڑھ چلیے چل رہا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے جہاں ممبئی کی تعریفیں کیں وہیں, دانیال ظفر کے گانے کی بھی خوب تعریف کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا۔ سشمیتا سین نے دانیال ظفر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانیال آپ اچھے انسان ہیں، اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آوز، یہ گانا، یہ سب دل کی آواز ہے۔

سشمیتا نے لکھا کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے!!، ماشااللہ۔ دانیال ظفر نے اپنے گانے کی پذیرائی پر کہا کہ میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کھلی فضا، تیز ڈرائیو میں سنا جائے اور سراہا جائے، وہ خواب آج پورا ہوگیا۔