ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب ترمیمی آرڈیننس دوہزار انیس کے تحت احتساب عدالت کا پہلا فیصلہ

نیب ترمیمی آرڈیننس دوہزار انیس کے تحت احتساب عدالت کا پہلا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہیں عتیق: نیب ترمیمی آرڈیننس دوہزار انیس کےتحت احتساب عدالت کا پہلا فیصلہ، عدالت نے49 مقدمات کو کسٹم عدالت منتقل کردیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر کی عدالت میں نیب کی طرف سے کسٹم ڈیوٹی خردبرد کرنے کے49 کیسوں کو چیلنج کرنےکی سماعت ہوئی، نیب آرڈیننس کے بعد عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے49 کیسوں کواجتساب عدالت سےکسٹم عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل صاحبزادہ مظفرعلی ایڈووکیٹ نےنیب کے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کسٹم کے کیسز کو چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ پان کی کسٹم ڈیوٹی خردبرد کرنے کے الزام میں ریفرنس داِئرہیں۔

ان کیسوں میں نئے آرڈیننس کے تحت عدالت کو سماعت کا اختیارنہیں، عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد 49 کیسوں کو کسٹم کورٹ منتقل کر دیا اورملزمان کو حکم دیا کہ وہ23 جنوری کوکسٹم کورٹ میں پیش ہوں۔

Shazia Bashir

Content Writer