پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے: گورنرپنجاب

پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے: گورنرپنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے، امریکہ، ایران تنازعہ ایک نئی جنگ کا شاخسانہ نہیں ہونا چاہیے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے خطے کی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترجیح افغانستان میں مکمل امن کا قیام ہوناچاہئے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہوتے۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام تنازعات اورجنگوں کا پائیدارحل ہمیشہ بات چیت سے ہی نکلا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور جنگ کی مخالفت کی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت غربت، بے روزگاری، ماحولیاتی تبدیلیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے، گورنرپنجاب نےکہا کہ رہنما اقوام عالم کو ان مسائل کے خلاف جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں آنے والی نسلوں کے لئے ایک محفوظ دنیا چھوڑنی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer