مشاورت کے بغیر کام کرنے والے چیئرمینوں کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

مشاورت کے بغیر کام کرنے والے چیئرمینوں کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ابوبکر ارشد):کونسلرزاتحاد لاہور کی کور کمیٹی کا اجلاس، جنرل کونسلرز کی مشاورت کے بغیر کام کرنے والے چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔شہزاد احمد بخش نے کہاکہ یونین کونسل کی اپنی آمدن کےاخراجات کی تفصیل ہر ماہ نوٹس بورڈپر چسپاں کی جائے۔

دھرمپورہ میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین کونسلرز اتحاد لاہور شہزاد احمد بخش کا کہنا تھا کہ چیئرمینوں نے من پسند کوآرڈینیٹرز بنائے ہیں ان سب کو ختم کیا جائے اور کونسلرز کی مشاورت سے یونین کونسل کے تمام کام کا شیڈول تیار کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ماہانہ تین لاکھ روپے کے فنڈ اور یونین کونسل کی اپنی آمدن کےاخراجات کی تفصیل ہر ماہ نوٹس بورڈپر چسپاں کی جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہر چھ ماہ بعد یونین کونسل کی سطح پر آڈیٹ کونسلر کی نگرانی میں کرایا جائے۔