ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو بجلی صارفین کے لیے بری خبر;پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی منظوری

گھریلو بجلی صارفین کے لیے بری خبر;پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی سمیت ملک بھرکے گھریلو بجلی صارفین کے لیے بری خبر آگئی ۔ 

وفاقی کابینہ کی پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی منظوری دے دی ۔

ماہانہ300یونٹ تک کےگھریلو صارفین پرفکسڈچارجز لگانے کی منظوری  جبکہ ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر200روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری  دی گئی ۔ ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری  اورماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجزکی منظوری  دی گئی ۔ 

ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجزکی منظوری  دی گئی ۔ ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپےفکسڈ چارجزکی منظوری  دی گئی ۔ ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200روپےاضافے سے 400روپے کرنےکی منظوری  کردی ۔ ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافےسےفکسڈچارجز 500روپےکرنے کی منظوری  ہوگئی ۔ ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے کرنے کی منظوری  دی گئی ۔ ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے675روپےکرنےکی منظوری  دی گئی ۔ ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے کرنےکی منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری بھی دے دی۔ماہانہ400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے53پیسےکمی کی منظوری  دی ۔ ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی منظوری  دی ۔ ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی کی منظوری  دی ۔ ماہانہ 700یونٹ استعمال پرگھریلو صارف کے لیے فی یونٹ 91پیسےکمی کی منظوری  دی ۔ ماہانہ 700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری  دی ۔ 5کلو واٹ اس سےزائد لوڈکے کمرشل صارفین کے لیے ایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری  دی ۔ صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔ 

وفاقی حکومت کی بنیادی ٹیرف اورفکسڈ چارجزمیں ردوبدل کی درخواست نیپرا میں جمع کردی ۔ نیپرا کاوفاقی حکومت کی درخواست پر10فروری کوسماعت کرنےکافیصلہ کیا ۔