ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ اسلام آباد ، مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ اسلام آباد ، مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مجلس وحدت مسلمین نے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

علامہ صادق جعفری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی، شہداء کی بلندیٔ درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ اسلام آباد کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 31 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خودکش دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔حکومتی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ کرنے والے بم بار کی شناخت ہوگئی۔ اس نے افغانستان سے دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 105 زخمی اور30 میتیں لائی گئیں، 27 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔