سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ اور شانگلہ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش یا ہلکی برفباری متوقع ہے۔
اسی طرح بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد،اورہری پور میں بھی موسم خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عوام موسمی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔