سٹی42 : سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ، بسنت کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا .
سینیئر صوبائی وزیر نے بسنت کے موقع پر سیف سٹی کے ذریعے سخت نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا .سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو لاہور میں بسنت کے تین دنوں کے دوران ٹریفک، شہر میں آمد و رفت اور نگرانی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی . بریفنگ میں کہا گیا بسنت کے تین دن کے دوران 519 بسیں شہریوں کو مفت آمد و رفت کی سہولت دیں گی،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپیڈو، ریڈ، گرین، الیکٹرو اور ہائر ایجوکیشن کی بسیں اس آپریشن میں حصہ لیں گی۔شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت دینے کے لیے 6000 یانگو رکشے فری سروس دے رہے ہیں۔رکشہ سروس سے روزانہ 6 لاکھ افراد محفوظ اور آسان سفر کر سکتے ہیں۔بسنت کے موقع پر 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگ چکے ہیں، 510 ناکے لگائے گئے ہیں، تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیف سٹی کے کیمرے اور ڈرون بسنت کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے قانون اور بسنت کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع اور قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے200 کلینکس آن ویلز بسنت کے لیے متحرک ہوں گے۔