ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری : پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی 
یو ایچ ایس نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 79.7343 فیصد رہا،سب سے زیادہ میرٹ شریف میڈیکل کالج لاہور کا رہا،شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 92.8939 فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 92.6455 فیصد رہا،شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 90.2227 فیصد رہا،ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 89.9909 فیصد رہا،کانٹینینٹل میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 89.1818 فیصد رہا،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 88.7439 فیصد رہا،رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.7136 فیصد رہا،اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.3364 فیصد رہا،اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 86.6318 فیصد رہا،راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 85.9460 فیصد رہا،سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 85.4000 فیصد رہا،عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ 84.9015 فیصد رہا،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 84.3818 فیصد رہا،سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 84.2682 فیصد رہا،وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 83.8182 فیصد رہا،یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، یونیورسٹی آف لاہور کا میرٹ 83.5091 فیصد رہا،آر ایل کے یو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 83.2091 فیصد رہا،ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 82.6788 فیصد رہا
اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 82.6727 فیصد رہا،بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 82.6667 فیصد رہا،پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج قصور کا میرٹ 82.1591 فیصد رہا،ابو عمارہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 81.9864 فیصد رہا،عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سپیریئر یونیورسٹی لاہورکا میرٹ 81.9273 فیصد رہا،ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 81.7829 فیصد رہا،انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 80.9636 فیصد رہا،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، یونیورسٹی آف فیصل آباد کا میرٹ 80.7182 فیصد رہا
آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 80.5318 فیصد رہا،ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 80.2455 فیصد رہا،نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کا میرٹ 80.1591 فیصد رہا
شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا میرٹ 80.1152 فیصد رہا،رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 79.7909 فیصد رہا،سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ 79.7343 فیصد رہا،

پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4150 سیٹیں ہیں،امیدواروں کیلئے اپنے کالجوں میں فیس جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 11 فروری ہے،امیدوار کی متعلقہ کالج میں تحریری جوائننگ بھی لازمی ہے،سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سایٹ پر دیکھی جاسکتی ہے