ویب ڈیسک : فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک ہوگئے
جنوبی فلپائن میں چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی
امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ گرنے والے طیارے کا تعلق امریکی فوج سے تھا،حادثے کا شکار طیارہ کنٹریکٹ پر امریکی فوج کے زیر استعمال تھا۔ امریکی سفارت خانے نے طیارہ حادثے سے متعلق مزید معلومات نہیں دیں تاہم سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرے گی۔
دوسری جانب فلپائن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔مقامی حکام نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے کھیت میں موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔