سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
جعمہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار،مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔