ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی مزید ٹکٹ جاری کرے گا

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی مزید ٹکٹ جاری کرے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی نے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے چار میچز کی مزید ٹکٹیں جمعرات سے فینز کو دستیاب ہوں گی،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا  انگلینڈ میچ کے علاوہ سیمی فائنل کے ٹکٹس ریلیز ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے مزید دو ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے، دیگر میچز کے پانچ، پانچ ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

 یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتے اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ایونٹس میں فینز کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔