جیند ریاض :وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کےحوالے سے گردش کرنیوالے تمام لنکس جعلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ نوجوان محتاط رہیں، غیر مستند لنکس مت کھولیں،مستند لنکس و معلومات کیلئے صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ یا پیج کو وزٹ کریں،لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کا طریقہ کار صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹپر مشتہر کیا جائیگا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کے حوالے سے خوشخبری جلد سنائی جائے گی،احتیاط کریں، غیر مستند لنکس ذاتی معلومات چرانے کا باعث بن سکتے ہیں۔