ترکی میں زلزلہ آنے کے بعد اٹلی میں سونامی الرٹ جاری

سونامی
کیپشن: سونامی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آنے کے بعد اٹلی میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اطالوی حکام نے پیرکوصبح ترکیہ میں شدید زلزلہ آنے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اطالوی حکام نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہائشیوں کو متنبہ کیا کہ وہ ساحلوں سے دور رہیں اور مقامی حکومتی اداروں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔