50 کے قریب ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 16 افراد ہلاک

road accident
کیپشن: road accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وسطی چین کے علاقے میں ہائی وے پر 50 کے قریب ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہیں۔  

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہنان کی  ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے کو ہٹایا۔

حادثے میں 55 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جن میں سے 5 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دو گاڑیوں کے تصادم میں 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جس کے بعد پے در پے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔مجموعی طور پر اس ٹریفک حادثے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 66 زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔