سلمان خان نے راکھی ساونت پر چڑھائی کر دی، بگ باس سے نکال دیا

سلمان خان نے راکھی ساونت پر چڑھائی کر دی، بگ باس سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بگ باس شو سیزن 14‘ کے میزبان سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے اور شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔

 
مشہور بھارتی ریئلٹی شو ’ بگ باس‘ اپنے متنازع مواد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، اس کے علاوہ شو میں شامل تمام شخصیات بھی ہمیشہ سے متنازع ہی رہی ہیں۔ ’ بگ باس‘14 سیزن کی میزبانی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کررہے ہیں جب کہ شو میں شامل شوبز شخصیات کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔

شو میں جاری ایسی ہی نوک جھونک نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا جس کا اظہار انہوں نے شو کے پرومو میں کیا، ہوا کچھ یوں کہ شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کے لیے کروارہے ہیں۔

 بس یہ بات سن کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے بھڑک اٹھے، سلمان خان نے انتہائی غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کنٹینٹ ہیں، کیا میں یہ سب کنٹینٹ کے لیے کررہا ہوں، بھاڑ میں گیا کنٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق ارائیں گے، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

Raja Sheroz Azhar

Article Writer