پاکستان میں مقیم جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

پاکستان میں مقیم جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:معروف جرمن ولاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی معروف سائٹ انسٹاگرام پر حالیہ پوسٹ میں جرمن ولاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرنے کا اقرار کرتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قرار  دےدیا۔ انسٹاگرام پر کرسٹن بیٹسمین نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔

کرسٹن پیٹسمین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کرتے ہوئے کہا میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔جرمن ولاگر نے مزید کہا اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer