زاہد چوہدری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں اضافے سے محروم ۔ جولائی دو ہزار سترہ سے کیا گیا اضافہ سات ماہ بعد بھی نہ مل سکا ۔
جولائی دو ہزار سترہ سے ڈاکٹرز کے ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں اضافے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی تھی جس کے تحت گریڈ سترہ کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس بڑھا کر اٹھائیس ہزار چار سو بہتر ، گریڈ اٹھارہ کا انیس ہزار ایک سو پچہتر، گریڈ انیس کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس بڑھا کر انیس ہزار ایک سو اور گریڈ بیس کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس انیس ہزار ایک سو بانوے مقرر کیا گیا ۔
سات ماہ گزر گئے لیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں ہونے والے اضافے سے بدستور محروم ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے گزشتہ ماہ سے ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں اضافے کو ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں شامل کر دیا لیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تاحال ڈاکٹرز کو اضافی الانس دینے میں ناکام ہے جس سے ڈاکٹرز شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔