ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیت اللہ شریف کی یکتائی کا ایک اور مظہر، غیر مسلم کی بنائی تصویر وائرل

Kabah Photo, City42, NASA Scintist, view from space
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اہل اسلام کا قبلہ، روئے زمین پر اولین خانہِ خدا کہلانے والا حرمِ کعبہ دراصل کیا ہے، اسے سمجھنا انسانی عقل کے لئے مشکل ہے، اب تک وقتاً فوقتاً جو شواہد سامنے آتے ہیں وہ ہم انسانوں کو بس حیران ہی کر ڈالتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظہر حال ہی میں سامنے آیا ہے جس نے ایک بار پھر خانہ کعبہ کی انفرادیت ور یکتائی کی شہادت دی ہے۔

خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہِ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آیا جس نے مسلمانوں کو سبحال اللہ کہنے پر مجبور کیا اور باقی دنیا کو حیران کر دیا۔

اس سال  خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بہت غیر معمولی تصویر شیئر کی ہے جو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے اس تصویر کے ساتھ لکھاکہ مکہ مکرمہ کی مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، اسلام کا مقدس ترین مقام جو خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔

 خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہِ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آیا جس نےدنیا کو حیران کر دیا۔

اب یہ تصویر سوشل پلیت فارمز پر وائرل ہے اور اہلِ اسلام اس کو دیکھ کر بے اختیار سبحان اللہ کہتے ہیں۔