ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلوں کا شیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلوں کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 طلبہ 12 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کروا سکتے ہیں ,اس کے بعد داخلے جرمانے کے ساتھ 13 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

اس سلسلے میں 5 دسمبر کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، مگر تاریخیں یکم سے 12 دسمبر تک مقرر کی گئی تھیں, اس وقت 12 دنوں میں سے 5 دن گزر چکے ہیں، جس کے بعد طلبہ کے پاس صرف 7 دن باقی ہیں۔

 اساتذہ نے بتایا کہ بینک تعطیلات کو نکال کر بھی طلبہ کے پاس داخلہ جمع کرانے کے لیے صرف 4 ورکنگ ڈیز باقی ہیں۔

والدین نے مہنگائی کے باعث سنگل فیس ادا کرنا بھی مشکل قرار   دے دیا اور ڈبل و ٹرپل جرمانوں سے شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

 والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کی مشکلات کم کی جا سکیں۔