ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی معدنیات کی جانب سے لاہور اور مری کے اضلاع کے علاؤہ پنجاب بھر میں ریت اور گھسو کے ٹھیکہ کا ایک ہی ریٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری نواب خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں محکمہ معدنیات کی جانب سے ریت اورگھسو کا ٹھیکہ دینے کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواستگزاروکیل کے مطابق محکمہ معدنیات کے دریاؤں سے ریت اور گھسو کا ٹھیکہ دینے کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ، ڈی جی معدنیات کی جانب سے لاہور اور مری کے علاؤہ پورے پنجاب میں ریت اور گھسو کا ایک ہی ریٹ مقرر کیا ہے، حالانکہ اسے ہر ضلع کے مطابق مقرر ہونا چاہئیے ، اس نوٹیفکیشن کو پہلے جسٹس سلطان تنویر احمد نے معطل کرتے ہوئے معاملہ ڈی جی معدنیات کو بھجواتے ہوئے انہیں فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا ، ڈی جی معدنیات نے ہماری استدعا مسترد کرتے ہوئے دو اضلاع کے علاؤہ پورے پنجاب میں ریت اور گھسو کا ایک ہی ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔