خبردار،لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی  ایمرجنسی نافذ 

Cm punjab,Lahore,cities,envirnmental,emergency,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کمی کیلئے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں جائیں۔ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پی پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینٹی سموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے۔ اینٹوں کے تمام بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔