شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ اعلان ہوگیا

Sania Mirza ,Shoaib Malik
کیپشن: Sania Mirza ,Shoaib Malik
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ٹاک شو ’ دی مرزا ملک شونشر کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا۔

اس شو کی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آسکی لیکن مداحوں کو یہ بتادیا گیا کہ شو کب نشر کیا جائے گا۔ اردو فلکس کی جانب سے اس شو کو رواں ماہ میں دسمبر میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، انسٹاگرام پوسٹ پر شو کے پوسٹر پر رواں ماہ کا نام درج ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ چند دنوں سے زیر گردش ہیں تاہم جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے۔