افغانستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اُٹھا،5افراد جاں بحق

افغانستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اُٹھا،5افراد جاں بحق
کیپشن: Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:افغان شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔