ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل سے رہائی کی اُمید پیدا ہوگئی

رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل سے رہائی کی اُمید پیدا ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چودھری مشتاق احمد 12 دسمبر کو سماعت کریں گے۔

سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے اس سے پہلے چار دسمبر کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کیے تھے، لیکن فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

 اب سابق وزیر قانون کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے روبرو 12 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ  یکم جولائی کو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نےرانا ثناء اللہ  کو  گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، وہ لاہور میں اجلاس کی صدارت کیلئے فیصل آباد سے آ رہے تھے،  2 جولائی کو سابق وزیر قانون کو جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer