سٹی 42: ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر کی جانب سے تقریب ہوئی ۔تحقیق،ترجمہ نگاری،نثر،ادب اور شاعری میں بہترین مصنفین کو ایوارڈ دئیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پلاک شاہد اسلم نے بہترین مصنفین میں ایوارڈ تقسیم کئے۔
شعبہ تحقیق میں ثناور چدھڑ،ڈاکٹر ظہیر حسن وٹو،ڈاکٹر فاطمہ کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔ترجمہ نگاری میں ڈاکٹر افتخار سلہری،ثروت سہیل،حمید رازامی نے ایوارڈ حاصل کیا۔
نثر میں اعجاز،سلیم شہزاد،رانا حماد افضل بہترین مصنف قرار پائے۔ ادب اطفال میں ا مجد جاوید،محمد شعیب مرزا،ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کو ایوارڈ دئیے گئے۔
شاعری میں ڈاکٹر خاقان حیدر غازی،ڈاکٹر رزاق شاہد،حکیم ارشد شہزاد بہترین مصنف قرار دیے گئے ۔
ایوارڈتقریب میں لوک گلوکار رمضان جانی نے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App