ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صومالیہ کے وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات؛ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 صومالیہ کے وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات؛ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: جمہوریہ صومالیہ کے وزیرِ دفاع احمد معلم فقی کی زیرِ قیادت اعلیٰ سطحی وفد  نے  جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ پاکستان اور صومالیہ نے دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے عسکری استعدادِ کار بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے پاکستان کی حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم  منیر  نے کہا پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے صومالیہ کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گا۔

پاکستان اور صومالیہ نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔