ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی مانیٹرنگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد:محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) پنجاب نے صوبہ بھر میں گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی مؤثر مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے موویبل ویٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کے وزن اور اوور لوڈنگ کی جانچ کی جائے گی، جبکہ طویل المدتی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری مواصلات، سپیشل ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موویبل ویٹ مینجمنٹ سسٹم کو کلر کہار، چوآ سیدن شاہ روڈ، تربیلا، دھوک ہلیار ضلع اٹک، لیلہ، جہلم روڈ، ملتان۔وہاڑی روڈ اور جھنگ۔شورکوٹ روڈ پر تعینات کر کے گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی مؤثر نگرانی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ سے سڑکوں کی پائیداری اور معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ روڈ سیفٹی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ طویل المدتی ایکسل لوڈ پالیسی مستقبل میں مزید مؤثر اور پائیدار نتائج فراہم کرے گی۔