جنید ریاض:گرمی کی چھٹیوں سےقبل سکول کھولنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا سخت ایکشن، فیض عالم اسلامک گرائمر سکول کرشن نگرکو سکول کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرنسپل کو ذاتی شنوائی کیلئے آج طلب کرلیا،ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ پرنسپل کو سننے کے بعد سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔