مینٹل ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑا، سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار, جیل روڈ پر واقع مینٹل ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑا. 

واردات شہری عمران شمس کے ساتھ ہفتہ کی سہ پہر پونے 3 بجے ہوئی. سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی, سی سی ٹی وی میں پتلون شرٹ میں ملبوس چور نظر آتا ہے, ملزم ہسپتال کے وارڈز سے ہوتا ہوا پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کے پاس پہنچ جاتا ہے, ملزم اطراف کا جائزہ لینے کے بعد ایک موٹر سائیکل باہر نکالتا ہے, ملزم موٹر سائیکل کو ماسٹر چابی سے اسٹارٹ کر کے ساتھ لے جاتا ہے. 

شادمان پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا. پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔