حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو گرین سگنل دیدیا

Faisal Shahkar IG Punjab
کیپشن: Faisal Shahkar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب حکومت کا دل موم کرلیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام کرنے کے لئے گرین سگنل مل گیا۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگ اقتدار کے دوران تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی کاوشیں رنگ لے آئیں،وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور تحریک انصاف نے فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی،صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب کی سیٹ پر تعیناتی کے لئے نئے نام تجویز نہیں کررہی۔

موجودہ حکومت نے وفاق کےساتھ تنازع سے بچنے کےلئے آئی جی پنجاب کو کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،حکومت عاشورہ کے بعد پنجاب بھر میں ریجنل اور ضلعی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کرے گی۔ آئی جی پنجاب بھی تقرروتبادلوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کررہے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer