سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اہم عہدہ مل گیا

is a Pakistani politician belonging to Pakistan Tehreek e Insaf. He has been a founding member of PTI
کیپشن: Omar Sarfraz Cheema
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنا ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے، عہدہ ملنے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کا بیان سامنےآیا۔

تفصیلات کےمطابق آج پنجاب کابینہ کاپہلااجلاس ہوا،مشیروزیراعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے ووٹوں کے ذریعے اپنا حق واپس چھینا،وفاق اور پنجاب میں نوٹوں کےذریعے پی ٹی آئی کا حق چھینا گیا، نہ پہلےانتقامی کارروائی کی سوچ تھی نہ اب ہے، پی ڈی ایم نے3ماہ میں تباہی مچادی،پنجاب میں3ماہ آئینی بحران جاری رہا۔

رہنماپی ٹی آئی عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ عوام کو احساس ہے ان کو ایسا لیڈر چاہیے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو،جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام ناممکن ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےپاکستان میں معاشی عدم استحکام ہے،انہوں نے اگر الیکشن کرانا ہے تو سارے حلقوں میں کرائیں، فلڈریلیف کوترجیح دی جائےگی۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے3 مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹی فکشن جاری کردیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer