(ویب ڈیسک) ایف آئی اے پشاور کے انکوائری افسر نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو11 اگست کودوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔
ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق اسد قیصر کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹ کھولنے اور اِنہیں چلانے سے منسلک ہیں، اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی۔