ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا چیف سیکرٹری کو کام جاری رکھنے کا حکم

chief secretary punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کو دس محرم تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پنجاب میں کام جاری نہیں رکھ سکتے انہیں تبدیل کیا جائے۔ وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کع دس محرم تک کام جاتی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری  پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کیساتھ مزید خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی تھی ۔ چیف سیکرٹری کامران علی افضل نےوفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا۔

چیف سیکرٹری نےذاتی وجوہات پرکام جاری نہ رکھنےسےآگاہ کیا۔انہوں نےوفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےخدمات واپس لینے کی استدعا بھی کردی۔