مصظفیٰ کمال نے کراچی والوں کو اہم مشورہ دیدیا

Syed Mustafa Kamal
کیپشن: Syed Mustafa Kamal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصظفیٰ کمال نے کراچی کے باسیوں کو  اپنا چوکیدار بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، شہر قائد میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80 فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔